اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی )وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک روانہ ہو رہا ہوں نیویارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا ۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں سے اپنی بات چیت میں عالمی مسائل، امن کے فروغ، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے امور کو اجاگر کیا جائے گا ۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے دنیا کے سامنے پاکستان کا نقطہء نظر پیش کروں گا اور مختلف امور پر پاکستان کے موقف اور مفادات کی ترجمانی کروں گا ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا ۔