اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف آج براستہ لندن امریکا کےد ورے پر روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن سے ہوتے ہوئے نیویارک پہنچیں گے،وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ امریکا نہیں جائیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار نیویارک نہیں جائیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام بدستور برقرار ہے۔