چنئی (آئی پاک ٹی وی ) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز دونوں ٹیمیں کی ریکارڈ 17کھلاڑی میدان بدر ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے چنائی کرکٹ اسٹیڈیم ایک دن میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں گرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں جہاں کھیل کے دوسرے روز دونوں ٹیموں نے 17 وکٹیں گنوائیں۔
اس سے قبل اس میدان پر ٹیسٹ میچ کے پہلے 15 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔
پہلی اننگز کا آغاز بھارت نے 34 رنز 3 کھلاڑیوں سے کیا تو 376 پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی بعدازاں بنگلادیشی بیٹنگ لائن بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 149 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور ٹیم انڈیا کو 277 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
یاد رہےکہ بنگلادیش اب تک بھارت کو کسی بھی ٹیسٹ میچ میں نہیں شکست نہیں دے سکا ہے ۔