ایمرجنگ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا 19اکتوبر کو ہوگا

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ٹی20 ایمرجنگ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ میں مقابلہ 19اکتوبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین ممالک کی اے ٹیموں کے درمیان ایمرجنگ ایشیاکپ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگا، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایشین ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، ہانگ کانگ، میزبان عمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ ایشیا کپ کی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا ہے، گروپ اے میں سری لنکا اے، بنگلادیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔
اے سی سی نے گروپ بی میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ 19 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
ایونٹ میں پاکستان اے ٹیم 21 اکتوبر کو عمان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔
ایشین ممالک کے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 25 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More