کینبرا (آئی پاک ٹی وی ) آسٹریلیا نے نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا کے برے اثرات کے باعث پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت نابالغوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے پہلے قدم کے طور پر آنے والے مہینوں میں عمر کی تصدیق کا ٹرائل کرے گی۔
البانی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا سماجی نقصان کا باعث بن رہا ہے، اور یہ بچوں کو حقیقی دوستوں اور حقیقی تجربات سے دور لے جا رہا ہے۔
اکتوبر 2023 سے، آسٹریلیا میں پہلے ہی سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی ہے۔ اس نئی مجوزہ پابندی کے تحت، سوشل میڈیا تمام آلات بچوں کیلئے محدود ہو جائے گا۔
تو آسٹریلیا یہ پابندی کیوں متعارف کر رہا ہے، کیا دوسرے ممالک نے بھی کچھ ایسا ہی کرنے کی کوشش کی ہے – اور کیا اس نے ان کے لیے کام کیا؟