ندا ڈار نے ٹی ٹونی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل رائونڈر ندا ڈار نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا ۔
پاکستان کی تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی میں 2000 رنز مکمل کر کے اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔
ڈار نے یہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی 13 رنز سے فتح میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
ندا ڈار نے خواتین کے T20I میں پاکستان کو ان کے اب تک کے سب سے زیادہ سکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 21 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔
ندا ڈار جویریہ اور بسمہ معروف کے بعد تیسری پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے 2000رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے ۔
پاکستان کے لیے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بسمہ معروف کے پاس ہے جنہوں نے ٹی ٹونٹی میں 2893رنز بنا رکھے ہیں جبکہ اس کے بعد جویریہ نے 2018رنز سکور کئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More