اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ PAKSAT-MM1 آپریشنل ہو گیا۔
پاکستان کے پہلے ملٹی مشن سیٹلائٹ PAKSAT-MM1 نے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹنگ مکمل کر لی ہے اور اب آپریشنل ہے، جو ملک کی خلائی اور ڈیجیٹل ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شازہ فاطمہ خواجہ نے PAKSAT-MM1 سیٹلائٹ ایپلی کیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہPAKSAT-MM1 کی کامیابی ہمارے مواصلاتی ڈھانچے میں انقلاب برپا کرے گی، جس سے معاشرے کے تمام شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔