ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) مہنگائی میں پیسے عوام کیلئے خوشخبری ایک اور آئی پی پی نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
اٹک جنرل لمیٹڈ یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری معاہدہ کی شرائط و ضوابط پر دوبارہ گفت و شنید کرنے پر تیار ہو گیا۔
اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے، ہم یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر اپنے پبلک پرائیویٹ معاہدہ کی اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More