آئینی ترامیم میں مولانا فضل الرحمان کا کردار کیا ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا، عمران خان

راولپنڈی(آئی پاک ٹی وی ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی حمایت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کا کیا کردار ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا۔
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کردار کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے چہرے پر ایک خاص تاثر دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کے کردار ادا کرنے پر کچھ کہہ نہیں سکتا۔
صحافی نے دوبارہ سوال پوچھا پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مولانا فضل الرحمان کو آپ سے بڑا لیڈر ظاہر کررہا ہے، تھوڑا واضح کردیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو قائم دیکھنے والی تمام فورسز کو اکٹھا ہونا ہوگا، اگر مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More