کراچی (آئی پاک ٹی وی) پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے کراچی پہنچنے والا وفد چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سےانتظامات کا جائزہ لے گا، وفد پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کاجائزہ لے گا اور تعمیراتی کام اور تزئن و ارائش کا بھی معائنہ کرے گا۔
پی سی بی حکام ارکان کو آگاہی دیں گے اور انتظامی پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
وفد لاہور اور راولپنڈی کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں اسٹیڈیمز میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے گا، ایونٹ کے سلسلے میں آئی سی سی کا چوتھا وفد پاکستان آیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سی چیمپنئز ٹرافی 2025کے پاکستان میں انعقاد کیلئے آئی سی سی کے سیکیورٹی، ایونٹ مینجمنٹ وفود اور پچ کنسلٹ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔