نیو یارک (آئی پاک ٹی وی) عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا ۔
چین میں کمزور طلب کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیتموں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نومبر کیلئے برینٹ کروڈ کے معاہدے 48 سینٹ یا 0.66 فیصد کی کمی کے ساتھ 72.27 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ اکتوبر کے لئے امریکی خام تیل کی قیمت 0.53 فیصد کم ہوئی۔امریکی خام تیل کی قیمت 37 سینٹ کمی کے ساتھ 69.72 ڈالر فی بیرل رہی۔
چین میں ایندھن کی طلب میں کمی اور برآمدی مارجن میں کمی باعث پانچویں ماہ آئل ریفائنری کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی مسلسل چوتھی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔