بیجینگ(آئی پاک ٹی وی ) ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے دو گول کیے۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔