فیصل آباد ( آئی پاک ٹی وی )چیمپئز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے لائنز کو 284رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پینتھرز 46.5اوورز میں 283رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔
پینتھرز کی جانب سے مبشر خان نے 90،حیدر علی نے 84جبکہ کپتان شاداب خان نے 37رنز بنائے ۔
لائنز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور احمد دانیال نے 3،3جبکہ عامر یامین اورسراج الدین نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔