اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بھارت کی تعلیمی سکیم انڈرسٹینڈنگ آف لائف لانگ لرننگ فار آل ان سوسائٹی کو اپنانے کا مشورہ دیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی اسکیم انڈرسٹینڈنگ آف لائف لانگ لرننگ فار آل ان سوسائٹی (ULLAS) کو اپنائے تاکہ ملک کے غیر فعال نظام کو ٹھیک کیا جا سکے اور معیاری تربیت فراہم کی جا سکے۔
اے ڈی بی نے یہ سفارش غیر فعال تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور سکول سے باہر تمام بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے مالی تعاون کی پاکستان کی درخواست کے جواب میں دی۔
ایشیائی بینک کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ حکومت بین الاقوامی بہترین طرز عمل، جیسے کہ حکومت ہند کی مرکزی طور پر اسپانسر شدہ نئی اسکیم "ULLAS” (معاشرے میں سبھی کے لیے زندگی بھر سیکھنے کی تفہیم)، کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اسٹریٹجک اور ملٹی اسٹیک ہولڈر مشاورتی نقطہ نظر اپنائے۔