پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
سماعت انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر کی۔
پراسیکیوٹر نے موقف اختیارکیا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے ضمانت منظور نہ کی جائے۔
جج نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت ، احمد چٹھہ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔
تحریک انصاف کے گرفتار قومی اسمبلی ارکان میں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص ، ایک قریشی ، احمد چٹھہ ،عامر ڈوگر، یوسف خان ، نعیم علی شاہ ، اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی ، ترنول ، نون اور تھانہ سنبل میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More