آئینی ترامیم کا معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر کے لیے مؤخر

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر کے لیے مؤخر کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے نئے وقت سے متعلق بعد میں بتایا جائے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کابینہ کا اجلاس ملتوی نہیں ہوا، کابینہ اجلاس میں تاخیر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کررکھا تھا جس کے لئے پہلے صبح 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا، بعدازاں وقت میں تبدیلی کرتے ہوئے اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کے پیکیج پر بھی غور کرے گی۔
وفاقی وزراء محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کابینہ ارکان کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، وفاقی کابینہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر بھی غور کرے گی۔
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترامیم کے پیکیج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More