پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم، اراکین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اراکین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، پارلیمانی پارٹی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
پارلیمانی اجلاس میں خورشید شاہ، نوید قمر، شازیہ مری، آصفہ بھٹو، آغا رفیع اللہ، قاسم گیلانی اور دیگر پی پی راکین اسمبلی شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی قیادت نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران کا مشکور ہوں ، سب اپنے پلان منسوخ کرکے عمرے سے واپس آئے ، سیاسی جماعتوں کے لئے مشکل ہوتا ہے کہ سب ممبران کی حاضری یقینی بنائی جائے، آج یوم جمہوریت کا دن سب کو مبارک ہو۔
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو نے کے بعد اراکین کی بڑی ہاؤس میں پہنچ گئی، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں سینئر رہنماؤں کے ساتھ موجود ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More