قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ، نمبرزپورے ہونگے تو بل پاس ہوگا: چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ہے ، نمبرزپورے ہونگے تو ہی بل پاس ہوگا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ بل پاس ہورہا ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بل میں ریفارمز کی بات ہے جب سامنے آئے گا توحمایت یا مخالفت کا فیصلہ کرینگے ۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو اعلان کیا کہ اس ملک کو ایک پارٹی نہیں چلا سکتی، ملکی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا بہت ضروری ہے۔
یوسف گیلانی کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا میں بہت احترام کرتا ہوں، جنہوں نے ہم پر کیس بنایا آج ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں، میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں ، حالات کے مطابق گورنر راج کافیصلہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے افغانستان سے مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ امور سے متعلق پالیسی وفاق کا دائرہ اختیار ہے، علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے متعلق بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم ترین اجلاس آج ہورہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More