ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق رقم سے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تقریباً 900 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں، سڑکیں آبادی کو تعلیم، صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد دیں گی، روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصر ہے۔
منصوبے کی کامیابی سے خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔
خیبرپختونخوا کی ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، منصوبے کے ذریعے معاشی اور ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کی جائے گی، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر ٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More