علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے گفتگو کی تائید نہیں کرتا،عمران خان

راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دے دیا۔
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور جوش خطابت میں بہت زیادہ بول گئے۔ صحافی جس پریشر میں کام کر رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا صحافیوں سے متعلق بیان سامنے آیا تھا جس پر صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More