پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان پروڈکشن آرڈرز پر قومی اسمبلی اجلاس میں شریک

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے گرفتار 10 ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر اجلاس میں پہنچا دیے گئے۔
تفصیلات کےم طابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت جاری ہے۔
تحریک انصاف کے 10 ارکان میں وقاص اکرم شیخ، ملک اویس جھکڑ، ملک عامر ڈوگر، زین قریشی، احمد چھٹہ، سید احد علی شاہ، زبیر خان وزیر، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔
گرفتار ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز فرحت عباس کے حوالے کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں گرفتار ارکان اپنی گرفتاری کی کہانی سنائیں گے کہ انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد دوبارہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے گرفتار 10ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More