یوگنڈا کی اولمپیئن ریبیکا چیپٹگی کو آگ لگا کر ہلاک کرنیوالا شخص بھی دم توڑ گیا

سائوپالا (آئی پاک ٹی وی ) یوگنڈا کی رنر ربیکا چیپٹگی پر حملہ کرنے والا اس کا بوائے فرینڈ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
ربیکا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا ڈکسن اینڈیمامارانگاج بھی زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گیا، کینیا کے ہسپتال نے بتایا کہ اس کا علاج کر رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ڈکسن اینڈیما مارانگاچ نے 1 ستمبر کو مغربی کینیا میں اپنے گھر میں چیپٹگی پر حملہ کیا۔ دو بچوں کی ماں 80 فیصد جھلس گئی اور گزشتہ ہفتے انتقال کر گئی۔
حملے کے دوران، مارانگاچ بھی 30 فیصد جھلس گیا تھا اور کینیا کے رفٹ ویلی شہر ایلڈورٹ کے موئی ٹیچنگ اینڈ ریفرل ہسپتال (MTRH) میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھا۔
واضح رہے کہ ڈکسن اینڈیما مارانگاچ نے چیپٹگی کو پیٹرول میں چھڑک کر اسے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں اتوار کو کینیا میں اس کی موت ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More