سری لنکا کی تیسرے ٹیسٹ میں فتح ،انگلینڈ کا کلین سوئپ کا خواب بکھر گیا

لندن (آئی پاک ٹی وی ) سری لنکا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کوشکست سے دوچار کردیا ۔انگلینڈ کا کلین سوئپ کا خواب بکھر گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے اوول گرائونڈ میں جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سیریز انگلینڈ دو ایک سے پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے ۔
سری لنکا نے 221رنز کا ہدف محض 2وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا ۔نشاکا ن ے 127رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ کوشال مینڈس نے 39رنز بنائےتھے ۔
انگلش ٹیم کی جانب سے کرس ووکس اور ایتھنسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 325جبکہ دوسری اننگز میں 156رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 263رنز بنائے تھے ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلےدوٹیسٹ میچ جیت کر اپنے ناکرلی تھی ۔
یاد رہے کہ اس کے بعد انگلش ٹیم کا اگلا امتحان پاکستان کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریزہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More