تیسرا ٹیسٹ : سری لنکا کو انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے 125رنز درکار ،9وکٹیں باقی

لندن (آئی پاک ٹی وی ) انگلینڈ اور سری لنکا کیخلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں آئی لینڈرز انگلش ٹیم کیخلاف جیت کے قریب پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے اوول گرائونڈ میں تین میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے 125رنز درکار ہیں ۔
سری لنکا نے تیسرے دن کے اختتام پر انگلش ٹیم کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 94رنز بنا ئے تھے اور اسے جیت کیلئے محض 125درکار ہیں اور اس کے 9کھلاڑی باقی ہیں ۔
انگلینڈ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 325رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 263رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی ۔
انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 156رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔
سری لنکن ٹیم نے 221رنز کے ہدف کے جواب میں تیسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 94رنز بنا لئے ۔ اس جیت کیلئے محض 125رنز درکار ہے ۔
واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ پہلے ہی دو ٹیسٹ میچ جیت کر پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے ۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کا اس کے بعد تین میچوں پرمشتمل سیریز کیلئے کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More