ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو احمق قرار دے دیا

وسکونسن(آئی پاک ٹی وی ) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو احمق قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ری پبلکن صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست وسکونسن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کے ساتھ مباحثے سے پتہ چلا ہمارے ملک کو احمق چلا رہے ہیں، آج تک نہیں جان سکا جو بائیڈن انتخابات جیت کیسے گیا۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات میں کملا ہیرس جیت گئیں تو وہ بائیڈن سے بھی بدترین صدر ہونگی، عوام منگل کومیرا اور کملا ہیرس کامباحثہ ضرور دیکھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More