اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا جبکہ حسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے۔
یاد رہے کہ میاں محمود الرشید پہلے ہی کیمپ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔
اضح رہے کہ آج تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے، انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔