شہر کی فضائی آلودگی اور شور شرابا سے تولیدی نظام متاثر

کوپن ہیگن(آئی پاک ٹی وی ) ایک نئی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئے ہےکہ شہرکی فضائی آلودگی اور ٹریفک کے شور شرابے کے باعث مرد و خواتین میں تولیدی نظام کو متاثر کرنے کا سبب بن رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے شور شرابے میں رہنے والے جوڑوں کو حاملہ ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق شہر کی فضائی آلودگی اور شور شرابا مردوں میں کم جنسی زرخیزی سے منسلک دکھائی دیتی ہے جب کہ شور مچانے والی ٹریفک خواتین میں بھی جنسی زرخیری کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ڈنمارک میں محققین کی ایک ٹیم نے نوٹ کیا کہ مطالعے میں ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ مستقبل میں فضائی آلودگی اور شور کی کمی کا نفاذ دنیا میں شرح پیدائش کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہتھیار ہو سکتا ہے۔
دنیا بھر میں ہر 7 میں سے 1 جوڑے کو حاملہ ہونے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہ آیا اس میں ماحول کوئی کردار ادا کرتا ہے، کوپن ہیگن میں ڈینش کینسر انسٹی ٹیوٹ کی پروفیسر میٹی سورنسن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 30 سے ​​45 سال کی عمر کے 900,000 بالغوں کا جائزہ لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More