اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری ، شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔