جوئے روٹ ریکارڈ کے انبار لگانے میں مصروف

 

 

 

 

 

 

آر اے شمشاد

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو رہاہے ۔ انگلش ٹیم تین میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے اپنے نام کر چکی ہے ۔ انگلینڈ کے بلے باز جوئے روٹ ٹیسٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں ۔ شائقین کرکٹ جوئے روٹ کا موازنہ بھارتی بلے باز سے سچن ٹنڈولکر سے کرنے میں مصروف ہیں ۔
جس رفتار سے انگلش بلے باز جوئے روٹ رنز کے انبار لگاتے جا رہے ہیں شائقین کرکٹ کو لگتا ہے شاید زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کے ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں ۔
جوئے روٹ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔ انہوں نے اب تک 145ٹیسٹ میچوں میں 12377رنز سکور کئے ہیں ۔ انہیں سری لنکا کے سابق قائد سنگاکارا کا ریکارڈ توڑنے کیلئے محض 23رنز درکار ہیں ۔ سری لنکا وکٹ کیپر بلے باز 12400رنز کر دنیا کے ٹیسٹ میں زیادہ سکور کرنیوالے چھٹے کھلاڑی ہیں ۔
اسی طرح جوئے روٹ کی نظریں یقیناً اپنے ہم وطن سابق انگلش قائد الیسٹر کک کے ریکارڈ پر بھی ہیں ۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ جبکہ دنیا میں ٹیسٹ میں زیادہ سکور کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔جوئے روٹ کو مزید 95رنز درکارہیں وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کرنیوالے کھلاڑی بن سکتے ہیں ۔
جوئے روٹ نے الیسٹر کک کا انگلینڈ کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا ہے ۔ الیسٹرکک نے 161میچوں میں 33سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ جوئے روٹ نے 145میچز کے دوران 34 سنچریاں سکور کی ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارت کے ماسٹر بلاسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر 200ٹیسٹ میچوں میں 15921رنز بنا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ سابق آسٹریلوی قائد رکی پونٹنگ نے 168میچوں میں 13378رنز بنائے ہیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ زنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر موجود ہیں ۔تیسری پوزیشن پر سائوتھ افریقہ کے جیک کیلس ہیں جنہوں نے 13289رنز بنارکھے ہیں ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سکور کرنیوالے تیسرے بلے باز ہیں ۔ بھارت کے راہول ڈریوڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں انہو ں نے 164میچوں میں 13288رنز سکور کئے ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے بعد انگلش ٹیم کا اگلا دورہ پاکستان ہے جہاں اسے تین میچوں پر مشتمل سیریز میں شاہینوں کا چیلنج درپیش ہو گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More